GEPCO Khuli Kacheri Schedule 07-02-2020 وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات اور چیف ایگزیکٹو محسن رضاخاں کی ہدایات کی روشنی میں صارفین کی شکایات کے فوری اور اُن کی دہلیز پرازالہ کیلئے کل(08جنوری بروز ہفتہ) کوگیپکوریجن بھر میں سرکل کی سطح پر لگائی جانے والے ہفتہ وار کھُلی کچہریوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ گیپکو کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ا یس ای سٹی سرکل سٹی سب ڈویژن میں،ایس ای کینٹ سرکل ڈسکہ سب ڈویژن نمبر2،ایس ای گجرات سرکل کوٹلہ سب ڈویژن نمبر2 میں،ایس ای سیالکوٹ گیپکو کمپلیکس اولڈ پاور ہاؤس میں جبکہ ایس ای نارووال سرکل نارووال ڈویژن میں صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل اور شکایات سنیں گئے اور اُن کے فوری حل کیلئے احکامات صادر کریں گے۔چیف ایگزیکٹو گیپکو محسن رضا خاں کی طرف سے کھُلی کچہریاں لگانے والے افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ کھُلی کچہریوں میں عوام الناس کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اور بجلی سے متعلقہ شکایات لے کر آنے والے صارفین کی شکایات کو خندہ پیشانی سے سُنیں اُن کی جائز شکایات کو فوری طور پر حل کریں تاکہ کھُلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد حاصل کیا جا سک...